Sun
17
May
2026

فتح جنگ:ق لیگ کے مقتول راہنماءسردار گلفام حسین آبائی گاﺅں ڈھرنال میں سپردخاک ،ہزاروں افراد کی شرکت ،ق لیگ کا کوئی اہم راہنماءجنازہ میں شریک نہ ہوا ۔مقتول گلفام حسین پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماءسابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان کے پھوپھی زاد بھائی تھے ۔تفصیلات کے مطابق سردار گلفام حسین جو مسلم لیگ ق کے مرکزی رابطہ سیکرٹری تھے کو کل شام راولپنڈی میں ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا کو آبائی گاﺅں ڈھرنال میں سپردخاک کر دیا گیا مقتول سابق وفاقی وزیر اور پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خان کے کزن تھے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عمائدین علاقہ ،سول و فوجی افسران ،مذہبی سیاسی شخصیات نے شرکت کی مقتول گلفام حسین کی نماز جنازہ میں ق لیگ کے کسی قابل ذکر راہنماءنے شرکت نہیں کی ۔
