ڈاکٹر اے قیو خان سکول سسٹم میں سالانہ تقریب ،سید یاور بخاری مہمان خصوصی

رنگو (نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر اے قیو خان سکول سسٹم کا سالانہ تقریب کا شاندار و رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ،اس پر وقار پروگرام کا مہمان خصوصی چئیرمین پبلک کمیٹی اکائونٹس پنجاب سید یاور حسین بخاری ،کرنل سلطان ،وائس چئیرمین ملک اعوان تھے اس موقع پر سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو و خاکے پیش کیے اور سامعین سے خو ب داد وصول کی مہمان خصوصی نے تمام ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کے اور اس موقع پرچئیرمین پبلک کمیٹی اکائونٹس پنجاب سید یاور حسین بخاری ،کرنل سلطان ،وائس چئیرمین ملک اعوان نے ڈاکٹر اے قیو خان سکول سسٹم اٹک کیمپس کے طلباء وطلبات اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکول جس شخصیت کے نام سے وابستہ ہے قوم اس پر ناز کرتی ہے وہ پا کستان کے محسن ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس ادارے سے سینکڑوں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نکلے گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے ، تعلیم کے ادارے کو بزنس سمجھ کر نہیں بلکہ ثواب کی نیت سے چلانا چاہیے کیوں کہ یہ صدقہ جاریہ ہے ، ڈاکٹر اے قیو خان سکول سسٹم اٹک کے یہ بچے پاکستان کے مستقبل ہے ،گھر میں موجود بچوں پر والدین کی بہتر توجہ سے بچے ہر میدان میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ،آج جو ممالک ترقی پذیر ہے انکے پیچھے تعلیم کی ہتھیار ہے،اس موقع پرچئیرمین پبلک کمیٹی اکائونٹس پنجاب سید یاور حسین بخاری نے کہا جو لوگ ملک و قوم کے لیے کام کرتے ہیں انکو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے جس طرح شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور تمغہ امتیاز مشیر موحولیات ملک امین اسلم خان نے وطن عزیز کے لیے کام کیا ،اور جسکی وجہ سے ضلع اٹک کے سیاسی وسماجی اور مکین سر اٹھا کرچلتے ہیں ہمیں فخر ہے ۔
