عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی :ڈاکٹر سہیل اعجاز
حسن ا بدال : انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ۔ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کو خصوصی ہدایت پر عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیراتنگ کر دیا گیا ہے کوئی بھی غیر قانونی طور پر پریکٹس کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حسن ابدال ڈاکٹر شجاعت علی خان ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر حسن ابدال عظمی خالد نے حسن ابدال اور گردونواح میں میڈیکل سٹور اور کلینک کی چیکنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیکنگ کے دوران حسن ابدال سے ملحقہ جھاری کس کے مقام پر رحمان ڈینٹل لیب میں غیر قانونی طور پر کام ہورہا تھاان کیخلاف تحت چالان کرکے ہیلتھ کمیشن کو بھیج دیا ۔ ڈاکٹر شجاعت علی خان نے تحصیل حسن ابدال سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی پریکٹس کرنے والوں کو وارننگ دی ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنا بند کر دیں اور جو بھی غیر قانونی طور پر پریکٹس کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
