اٹک شہر کی جامع مسجد انوار غوثیہ ارشاد بیگم میں ختم قرآن پاک 

اٹک :آستانہ عالیہ ریاض آباد شریف نیوٹائون اٹک شہر کی جامع مسجد انوار غوثیہ ارشاد بیگم میں دوسرے سالانہ ختم قرآن پاک اور ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل ان شاء اللہ تعالیٰ 17 رمضان المبارک 23مئی بروز جمعرات بعد نماز عشاء منعقد ہوگی جانشین ریاض الملّت شاعر ہفت زباں مصنف کتب کثیرہ ماہر علم وفن ، خطیب نقطہ داں ، محقق دوراں قبلہ صاحبزادہ پیر ابوالحسن واحد رضوی حفظہ اللہ تعالیٰ سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض آباد شریف خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔