Thu
23
Apr
2026

لاہور: پنجاب حکومت نے این جی اوز کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ظہور احمد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفئیر اور انڈسٹریز کے آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں فلاحی تنظیموں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے جس کے تحت غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کو فوری رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور رجسٹریشن نہ کرانے والی فلاحی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے صوبے بھر میں این جی اوز کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے بھر میں این جی اوز کی نگرانی کی جائے گی جب تمام این جی اوز کے ریکارڈ اور اکاؤئنٹس کی جانچ پڑتال کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
