غیر قانونی گیس سلنڈروں کی بھرائی کرنے پر مقدمہ درج

حضرو: غیر قانونی سلنڈروں کی بھرائی کرنے والے تاجر کے خلاف مقدمہ درج

 تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر محمد قاسم یعقوب نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کرائی ہے 

 سول ڈیفنس آفیسر محمد قاسم یعقوب نے اپنے دفتری سٹاف کے ہمراہ خان مارکیٹ شادی خان روڈ حضرو موضع گوندل میں جاوید خان ولد حمید اللہ خان سکنہ فورملی جس نے ; شاپ بنا رکھی ہے اور سلنڈروں کی بھرائی کا کام کر رہا تھا اور وہ مجاز اتھارٹی کا کوئی اجازت نامہ بھی پیش نہ کر سکا جس پر اس کے خلاف مقدمہ کرا دیا گیا ہے ۔