عوام پولیو مہم میں محکمہ صحت کیساتھ بھرپور تعاون کرے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )عنصر حیات 

اٹک: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) عنصر حیات پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

پو لیو مہم کے حوالے سے ڈی سی آفس اٹک میں اجلاس ،پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی 

اٹک :پو لیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) عنصر حیات نے صدارت کی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان،ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد اسماعیل،ڈی ڈی ایچ اوز کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ای ڈی سی جی اٹک کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیو مہم 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی ۔اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر 2,91,342 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ 963 پولیو ٹیمیں حصہ لیں گی اس ضمن میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیے جا رہے ہیں ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

 

 اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی اے ڈی سی جی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کےساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں ۔