Tue
19
May
2026

اٹک :تھانہ جنڈ کا ایس ایچ او جنڈ کی زیر نگرانی سرچ آپریشن، تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن تھانہ جنڈ کے علاقہ گائوں لنگر میں کیا گیا سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی دوران سرچ آپریشن تھانہ جنڈ کے علاقہ گائوں لنگر میں موجود گھروں اور اشخاص کو چیک کیا گیا دوران سرچ اپریشن محمد نوید ولد دلاور خان سکنہ اورنگ آباد سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنا ہے ۔
