ہیلتھ کو نسل اٹک کاڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر صدارت اجلاس

ہیلتھ کو نسل اٹک کاڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی زیر صدارت اجلاس

ضلع بھر کے محکمہ صحت کے افسران نے شر کت کی محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو صحت کے میدان میں ہیلتھ کو نسل کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا

 اٹک :ہیلتھ کو نسل اٹک کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا صدارت ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کی اجلاس میں ایڈیشل ڈپٹی کمشنرفنانس ضیغم نواز چوہدری ،ایم ایس اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود اور ضلع بھر کے محکمہ صحت کے افسران نے شر کت کی محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو صحت کے میدان میں ہیلتھ کو نسل کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا اور اس کے ساتھ ضلع اٹک کے ہسپتالوں اور مر اکز صحت کی کار کر دگی کو بھی زیر بحث لایا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے ذریعے طے پایا کہ اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہسپتال کو سو لر پینلز پر منتقل کر دیا جائے تاکہ ہسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے اور اس کے ساتھ بچت کا عنصر بھی شامل ہو جائے۔

 

 ڈی سی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ضلع بھر میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیاودں پر پورا کیا جارہا ہے اس کے علاوہ ضلع میں مرا کز صحت کی اپ گر یڈیشن کا عمل بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شر وع ہو گئے ہیں ۔