پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں اٹک پریس کلب کا اجلاس

اجلاس زیر صدارت ندیم رضا خان منعقد ہوا ، پاک فوج کی کاوشوں سے ہمارا ملک پر امن ہے
اٹک :عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنانے کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کا اجلاس زیر صدارت ندیم رضا خان منعقد ہوا جس سے ان کے علاوہ سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، سابق چیئرمین ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، صدر نیشنل پریس کلب اٹک ڈاکٹر لیاقت منیر ، فرحان اسلم ، لیبر لیڈر ملک امداد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلہ کی شدید مذمت کی۔
اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، جبار احمد تبسم ، طارق محمود ، قاری خلیل احمد ، ندیم حیدر ، جنڈ سے محمد اقبال خٹک ، شہریار بٹ ، ولید خان ، حر عباس ، محمد عمران زاہد ، محمد ریاض بھٹی ، سابق امیدوار قومی اسمبلی سید اسد عباس بخاری ، سہیل اختر اعوان ، ممتاز حسین تاج ، سہیل جعفری اور دیگر موجود تھے
