Sun
17
May
2026

حضرو:جی ٹی روڈ مانسر کیمپ صابر گیٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، کار ڈرائیور جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق مانسر کیمپ کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر الٹتی ہوئی درخت سے جا ٹکرائی
حادثہ کے نتیجہ میں 28 سالہ کار ڈرائیور محمد ابرار ولد محمد اسلم سکنہ مانسر کیمپ اٹک شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا۔
اور زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اس کی سانس بحال کرتے ہوئے اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا جہاں پہنچ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔
