Sun
17
May
2026

فتح جنگ:ترنول سے کوہاٹ اور ڈھوک پٹھان جانے والی خونی سڑک پر بھال سیداں فتح جنگ کے قریب پنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں راولپنڈی سے آنے والی کار کیری وین سے ٹکرا گئی،کار ڈرائیور جا ں بحق ،7 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو ہستپال منتقل کر دیا گیا حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث پیش آیا تھا حادثے کے نتیجے میں کیری وین روڈ سے دور جا کر الٹ گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 50 سالہ کار ڈرائیور محمد صابر دم توڑ گیا جبکہ 3 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا ہے ۔
