حسن ابدال، ذہین طلباء و طالبات کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ ایواڈ پروگرام

ٹیلنٹ ہنٹ مقابلے میں سرکاری اور 30 پرائیویٹ سکول کے 150سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا
حسن ابدال(ڈیلی اٹک نیوز ویب) حسن ابدال کی تاریخ میں پہلی دفعہ سر سید ایجوکیشن فائونڈیشن اور الائیڈ سکول کے باہمی اشتراک کے ساتھ ذہین طلباء و طالبات کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ ایواڈ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ مقابلے میں سرکاری اور 30 پرائیویٹ سکول کے 150سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔جس میںاول۔دوئم۔سوئم آنے والے طلباء میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گے۔جبکہ 90 فی صد نمبر والے بچوں میں سے 50 طلباء وطالبات کو فری سکالر شپ دی جائے گی۔
جس میں سے نویں اور دسویں جماعت کے بچوں کو الائیڈ سکول میں مفت تعلیم دی جائے گی۔اس مقابلے میں شریک طلباء سمیت والدین نے الائیڈ سکول اور سرسید ایجوکیشن فائونڈیشن کے اس پروگرام کو سراہا۔ اور کہا کہ باقی سکولوں کو بھی ذہین بچوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے لئے اس طرح کے پروگرام ترتیب دینے چاہیے۔
