پاکستانی قوم وطن عزیز کو سرسبز بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، اشفاق خان

پاکستانی قوم وطن عزیز کو سرسبز بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، اشفاق خان

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کی ہدایت پر چیف کوارڈینیٹر و ضلعی نائب صدر اشفاق خان نے پلانٹ ڈے آف پاکستان کے تحت گوندل کے مقام پر

پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا اس موقع پر رینج آفیسر فوریسٹ چوہدری ظفر اقبال ،ضلعی نائب صدر لیبر ونگ فیصل محمود خان ،تحصیل سیکرٹری لیبر ونگ گل زادہ عرف کالا خان ،فیصل جاوید ،ظہیر احمد و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر اشفاق خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کو سرسبز بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،درخت ماحول دوست اور انسانی زندگیوں پر اچھے اثرات ڈالتے ہیں اس وقت پوری دنیا کا اہم ترین مسئلہ ماحولیاتی آلودگی کا ہے جس پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں پاکستان بھی ان ممالک کی لسٹ میں شامل ہے جسے ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے۔

 

 وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان وطن عزیز کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے میگا پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں جس کے ثمرات ان شاء اللہ نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو بھی اپنے حصہ کے درخت لگا کر اس کار خیر میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو کم کر سکتے ہیں اور انسانی زندگیوں پر بھی ان کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم اپنی قابلیت کے بل بوتے پر وطن عزیز کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیں ۔