حضرو، ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے ، ظہور الٰہی

 حضرو، ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے ، ظہور الٰہی

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز )پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو ممبر کور کمیٹی ظہور الٰہی،حاجی محمد اشفاق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ مہنگائی سابقہ دور حکومتوں میں

پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومتوں کی لوٹ مار اور خزانہ خالی چھوڑ بیرون ملک بھاگ جانے سے مہنگائی ہوئی ،تحریک انصاف کے خلاف طرح طرح کی سازش مہنگائی پیدا کی جارہی ہے جوکہ انشا ء اللہ اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی ، چینی ، آٹا اور روز مرہ کی اشیاء خردونوش پر قابو پا لیا جائے گا ،ملک ترقی کی طرف گامزن ہو گا ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ملکر پاکستان ترقی یافتہ ملک بنائیں گے ۔

 

، عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں ، اپوزیشن کی طرف عوام کان نہ دھرے کیونکہ یہ ملک کے چور ہیں ،تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں خوشحال ہوں ملک میں سرمایہ کاری آنا وزیراعظم پاکستان کی طرف سے احسا س پروگرام شروع کرنا ،صحت کارڈ ،روشن کارڈ اور نوجوانوں کے لئے قرضہ حسنہ اور ہائوسنگ اسکیم کا اجراء وزیر اعظم پاکستان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔