سالانہ ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائیگا ،محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ

 سالانہ ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائیگا ،محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا ضلع اٹک میں مختلف تعمیراتی پروجیکٹس کی منظوری پر 669.968ملین روپے کی رقم خرچ کئے جائینگے۔

بیشترمنصوبوںکے تعمیراتی کام مکمل جبکہ کچھ منصوبوں کو سال 2019-20جون مکمل کر لیا جائے گا محکمہ بلڈنگ ذرائع کے مطابق پہلا منصوبہ جس پر لاگت کا تخمینہ 17.945تھا اس منصوبے کو مکمل کر کے محکمہ ہیلتھ کے حوالے کر دیا گیا ہے یہ منصوبہ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا ویئر ہائوس تھا حسن ابدال پوسٹ گریجویٹ کلاسز برائے بوائز پر 40.826ملین روپے کی لاگت آئی یہ منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے مانسر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی عمارت کا تخمینہ 93.359ملین روپے تھا جس میں سے اس منصوبے پر 58فیصد کام مکمل ہے اسی طرح سپیشل ایجوکیشن حضرو کے ٹینڈر منظور ہو گئے ہیں اس پر بھی جلد کام شروع ہو جائے گا ماڈل کیٹل مارکیٹ گوندل پر 174.963ملین روپے کی لاگت آئی ہے جیل خانہ جات میں کمروں کی تعمیرپر 17.721ملین روپے خرچ ہوئے جبکہ پھانسی گھاٹ کا کام جاری ہے جس پر 2.682ملین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں پولیس سٹیشن صدر کی بلڈنگ آخری مراحل میں ہے جس پر 72.945ملین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

 جبکہ پولیس سٹیشن حضرو کو 90.350ملین روپے کی لاگت سے مکمل کر دیا گیا ہے بائونڈری وال پولیس لائن 16.038ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں پراسکیوٹر آفس کو 13.520روپے کی لاگت سے شروع کیا جارہا ہے اور اس کا کام 89فیصد تک مکمل ہے اسی طرح فش سیڈنگ ٹریننگ فارم کو 46.980ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے کھیری مورت بارانی ریسرچ انسٹیٹیوٹ پر 40.209ملین روپے کی لاگت خرچ کی جا رہی ہے ایمرجنسی 1122حسن ابدال 13.397فتح جنگ 1122میں 11.573اور پنڈی گھیب 1122کو 17.454ملین روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا ہے محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ذرائع نے کہا کہ تمام کام جون2020تک مکمل کر لیے جائیں گے ۔