واپڈا کے کنٹریکٹ /کانٹی جينٹ ڈيلی ويجز ملازمین مستقل ہونے کے احکامات کے منتظر

 واپڈا کے کنٹریکٹ /کانٹی جينٹ ڈيلی ويجز ملازمین مستقل ہونے کے احکامات کے منتظر

اسلام آباد(ڈیلی اٹک نیوز ) واپڈا کے کنٹریکٹ /کانٹی جينٹ ڈيلی ويجز ملازمین مستقل ہونے کے احکامات کے منتظر، ملازمین کا  وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان سے اپنے کئے گئے اعلان پر  عمل درآمد کرانے کا مطالبہ

 تفصیلات کے مطابق  واپڈا اور بجلی کمپنیوں میں کنٹریکٹ پر تعینات 13000 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات بہت جلد جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ بعدازاں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کا کیس زیرغور لایا جائے گا، محکمہ میں بجلی چوری روکنے اور واجبات کی وصولی کیلئے بہترین خدمات انجام دینے والے اور مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی خصوصی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ادارے میں سٹاف کی کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی پر پابندی بھی جلد اٹھا لی جائے گی۔

 

 ان فیصلوں کا اعلان وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کچھ روز پہلے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد، جوائنٹ صدر حاجی محمد رمضان اچکزئی، آئیسکو کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ، حاجی ظاہر گل، محمد رمضان جدون اور طارق نیازی پر مشتمل نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔