واجد موبائل نزد کمیٹی چوک اٹک میں چور7 لاکھ روپے کا سامان لیکر فرار

واجد موبائل نزد کمیٹی چوک اٹک میں چور7 لاکھ روپے کا سامان لیکر فرار

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) واجد موبائل نزد کمیٹی چوک اٹک میں چوری کی واردات،واجد موبائل نزد کمیٹی چوک اٹک میں چوری کی واردات،چور 7لاکھ روپے کا سامان لے کر فرار

چوری ہونے والے سامان میں نقد رقم اورموبائل فونز شامل ہیں تفصیلات کے مطابق واجد موبائل نزد کمیٹی چوک اٹک میں چور رات گئے دکان کے تالے توڑ کر دکان کے اندر گھسےاور ساری دکان کا صفایا کر دیا۔چوری ہونے والے سامان میں 20 موبائل (کیو ، نوکیا ) کارڈ مالیتی 25ہزار روپے ، نقد رقم 10ہزار روپے ، ایک کاٹن (use) جس میں 2 گھڑی والے سام سنگ 

 

موبائل ، 5 آئی فون اور آئی پیڈ ، 2 slot پیک میں نئے ، جن کی ٹوٹل مالیتی 7لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر کے گئے گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئےواجد موبائل کی دکان میں چوری کرنے والے چوروں کی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔چوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے چوروں کی شناخت کی جا سکتی ہے۔تھانہ سٹی اٹک میں چوری کی واردات کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔