Thu
16
Apr
2026

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کی زیر نگرانی بلدیہ جنڈ کے عملہ نے چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی 650 بوری چینی برآمد کر کے گودام سیل کر دیا
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر دوگل نے چیف آفیسر بلدیہ جنڈ ظہور احمد اور دیگر عملہ
کے ہمراہ مونگ پھلی جنڈ میں گودام پر چھاپہ مار کر 650 بوری چینی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے برآمد کر کے گودام سیل کر دیا ۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ کی اس کارروائی کو سراہا ہے ۔
