Sat
18
Apr
2026

سکھر: کندھرا پھاٹک پر مسافر بس ٹرین کی زد میں آنے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ سکھر سے سرگودھا جارہی تھی، ہاٸی وے پر ٹریفک بلاک کی وجہ سے ڈرائیور نے لنک روڈ سے شارٹ کٹ لیتے ہوٸے مسافر کوچ ریلوے ٹریک پر چڑھا دی جہاں سرے سے پھاٹک موجود ہی نہیں تھا اور کوچ ٹرین کی زد میں ٸی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ ٹرین
