مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

ق وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کوآئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی،کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی، جس کے بعد اب مشتاق مہر کو باقاعدہ طور پر آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

22 گریڈ کے مشتاق مہر اس وقت آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں جب کہ مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

آئی جی سندھ کلیم امام اور سندھ حکومت کے مابین کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے، اور گزشتہ ماہ کے آغاز میں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی۔