ہوری زون انگلش ماڈل سکول جنڈ میں پہلی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

جنڈ ( ظفر اقبال سے/ ڈیلی اٹک نیوز)ہوری زون انگلش ماڈل سکول جنڈ میں پہلی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب
مہمانان خصوصی ڈائریکٹرآکسفورڈ کالج جنڈ ملک حفیظ اللہ ، انیس احمد بیکن لائٹ سکول ، علائوالدین ، عقیل عباس ملک ظالب حسین ، ملک ہاشم (بلیو سٹار ٹینٹ سروس)غلام یسین ملک زاہد و دیگر تھے مہمان خصوصی ملک حفیظ اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ پرائیویٹ سکولز سیکٹر گورنمنٹ ایجوکیشن کے ساتھ اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا ۔علم کے شعبہ کو صرف بزنس کی حیثیت سے ہی نہیں دیکھنا چاہئے
بلکہ یہ ایک مقد س فرض ہے کیونکہ کہ یہی سے پروان چڑھ کر آج کے نونہال کل کے معمار بنیں گے اور اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گیااس اہم ذمہ داری میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں آج کی تقرین دیکھ کر لگتا ہے کہ ہم صحیح رستے پر گامزن ہیںمجھے قوی امید ہے کہ ہم اپنے اس فریضہ کی ادائیگی میں سرخرو رہیں گے ۔ تقریب کے آخر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی بچوں میں تعریفی اسناد و شیلڈز تقسیم کی گیں ۔
