دی ارقم سکول جنڈ کی افتتاحی تقریب کاا نعقاد، شہیر سیالوی مہمان خصوصی

جنڈ (ظفر اقبال سے / ڈیلی اٹک نیوز) دی ارقم سکول جنڈ کی افتتاحی تقریب کاا نعقاد، تقریب ڈائریکٹرز سکول ہذا محمد ادریس ملک،ذوالفقار علی ملک کے زیر انتظام منعقد کی گئی
تقریب کے مہمان خصوصی سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی اور ممتاز ومعروف عالم دین قاری کرم الہی تھےجب کہ دیگر مہمانان گرامی میں معروف ممکری آرٹسٹ و معلم نوید جی ، ملِک مقصود علی خان الحاج قاری محمد کرم الہٰی سید واجد حسین شاہ قاری رضا محمد چشتی نمبر دار چوھدری امیر افضل آرائیں ملِک غلام مصطفےٰ اعوان استاد میاں محمد صدیقی حافظ محمد ادریس قاری عامر رضا چشتی استاد محمد اسلم خان چوھدری غلام شبیر آرائیں ملِک عدالت خان ملِک ندیم خان تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہیر سیالوی نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ آج ہمیں تعلیمی نصاب میں اپنے اسلامی وقومی ہیروز کے بجائے سنڈریلہ پڑھائی جاتی ہے جب تک ہماری سوچ و فکر درست نہیں ہو گی ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ہم ، ہمیں پٹھان ، پنجابی ، بلوچی سندھی کی تقسیم سے نکلنا ہو گا اوراپنی نسل میں جذبہ حب الوطنی کے لئے اسے حقائق پر مبنی اپنی تاریخ سے روشناس کرانا ہو گا ۔اپنے بچوں کو دنیاوی و عصری تعلیم کے ساتھ اسلامی علوم سے بھی مکمل آگہی دینا چاہئے اور ہمیں اپنے بچوں کو اپنے ان عظیم مذہبی اسلاف و مسلمان مجاھد سپہ سالاروں کی بے مثال وجراتمند قربانیوں اور انکے اعلیٰ سیرت وکردار سے روشناس کرنا چاہئے۔تب ہی ہم ایک قوم تیارکر سکتے علم کے بغیر کسی بھی ملک وقوم کو تعمیر وترقی اور امن وسکون والی خوبصورت منزل حاصل نہیں ہوسکتی اور ملکی معاشرتی مسائل ومشکلات کے گھٹاٹوپ اندھیرے علم کی شمع روشن کرنے سے ہی دور ہونگے تقریب کے اختتام پر قاری کرم الہی دیگر مہمانوں نے فیتہ کاٹ کا سکول کا باقاعدہ آغاز کیا
