Wed
06
May
2026

راولپنڈی: سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں ٹریننگ ایکسچینج پروگرام سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
