ضلع بھر سے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیا جائیگا ، میجر طاہر صادق

ضلع بھر سے بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیا جائیگا ، میجر طاہر صادق

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ہے اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور چیئرمین پریس کلب حسن ابدال شہزاد سید سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی اور مقامی تاجر محمد ریحان بھی موجود تھے ۔

 

میجر طاہر صادق نے کہا کہ اٹک کو ترقی کی شاہراہ پر گامز ن کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لیا جائے گا دنیا میں اس وقت معاشی بحران کا اثر پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے کرونا وائرس کے سبب جو معاشی بحران آیا ہے اس پر اللہ کے فضل و کرم سے قابو پا لیا جائے گا اور معیشت کا پہیہ دوبارہ رواں دواں ہو گا جس کا اثر عام آدمی پر بھی پڑے گا ۔