ضلع بھر میں ہر شعبہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک 

ضلع بھر میں ہر شعبہ میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر اٹک 

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) سالانہ تر قیاتی پر وگرام کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ضلع بھر کے تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اجلا س میں شر کاء کو ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کی رفتار کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور بتا یا گیا کہ مقررہ وقت میں تمام تر قیاتی پرو گرام مکمل کر لیے جائیں گے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہر شعبہَ میں تر قیاتی کام جاری ہیں اور ان تمام کاموں کا مقصد عوامی فلاح ہے 

 

جس کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سیاسی نمائندے تر قیاتی سکیموں کی نگرانی کر رہے اور اس کے ساتھ تمام کاموں کے بہتر ین معیار کو بھی یقینی بنایا جارہاہے ۔