موٹروے پولیس کی کارروائی ، چوری ہونیوالی کار برآمد

موٹروے پولیس کی کارروائی ، چوری ہونیوالی کار برآمد

حضرو( ڈیلی اٹک نیوز) موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی چارسدہ کے قریب موٹروے پر برآمد کرلی 

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک کرولا گاڑی راولپنڈی سے چوری ہوئی ہے جس کی تلاش مطلوب ہے اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس نے گاڑیوں پر نظر رکھنا شروع کردی اسی دوران موٹروے پر چارسدہ کے قریب پولیس افسران نے ایک گاڑی کھڑی دیکھی جس کی مدد کرنے کی غرض سے اس گاڑی کے قریب گئے تاہم گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا شک پڑنے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس پر گاڑی کی ڈگی سے اوریجنل نمبر پلیٹ برآمد ہوئی جس پر موٹروے پولیس نے فی الفور گاڑی کو حفاظتی تحویل 

 

میں لے لیا اور متعلقہ پولیس اسٹیشن اور مالک کو اطلاع کردی گئی مزید قانونی کارروائی کے لئے گاڑی متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردی گئی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔