Fri
17
Apr
2026

ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ روندو کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے جن میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ مسافر کوسٹر جس مقام پر گری وہاں قریب ہی دریائے سندھ بہتا ہے البتہ دریا میں پانی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کوسٹر کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
