ایمان طاہر کا احسن اقدام،اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے مدرسے کو بنیادی سامان فراہم

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) سوشل میڈیا پر اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے مدرسہ کے لئے ضروری اور بنیادی سامان کی فراہمی
سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر مطلوبہ سامان قرآن مجید ، سپارے اور دریاں لے کر خود متعلقہ مدرسے پہنچ گئیں اپنے والد بزرگوار میجر طاہر صادق کی طرح حقیقی اور عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دے دیا مدرسہ انتظامیہ کی طرف سے ایمان طاہر کا شکریہ گزشتہ ہفتے سنجوال باہتر روڈ پر بٹھو کے علاقہ ڈھوک صدیق اکبر کوہستان آباد میں اپنی مدد آپ کے تحت بچوں بچیوں کے ایک مدرسہ کا ذکر کیا تھا جس میں مولانا محمد انصر فی سبیل للہ قرآن مجید دینی اور دنیاوی تعلیم بچوں کو دے رہے ہیں جن کی ضرورت کے لئے قرآن مجید، قاعدے، سپارے،رحیل، دریاں اور دیگر ضروری سامان درکار تھا سابق چیئر پرسن نے پوسٹ پڑھ کر رابطہ کیا اور مطلوبہ تمام اشیاء لے کر اس مدرسہ میں پہنچ گئیں ۔
ان کے ہمراہ ملک علی شان بٹھو اور محمد بلال بھی موجود تھے ایمان طاہر غریب طلبہ و طالبات میں گھل مل گئیں اور ان سے سبق بھی سنا جبکہ بچے بچیوں میں اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید ، سپارے اور قاعدے تقسیم کئے اس موقع پر مولانا محمد انصر نے میجر طاہر صادق کی مکمل صحت یابی اور تندرستی کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی مولانا انصر اور رحیم گل نے ایمان طاہر کا شکریہ ادا کیا ایمان طاہر نے کہا کہ مجھے یہاں آکر حقیقی خوشی ہوئی ہے محروم طبقات کی خدمت میرے والد میجر طاہر صادق ہمارے خاندان اور ہمارا مشن ہے اس مدرسہ کی بہتری اور ان بچوں کو معیاری دینی اور دنیاوی تعلیم دلوانے کے لئے نہ صرف ہر طرح کا تعاون کریں گے بلکہ پوری کوشش ہو گی کہ انہیں عمارت بھی بنا کر دیں اس مدرسہ میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات ایمان طاہر کو اپنے درمیان دیکھ کر پھولے نہیں سما رہے تھے اور ان کے دمکتے چہرے اس بات کی غمازی کر رہے تھے کہ یہ معصوم پھول محترمہ ایمان طاہر کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کر رہے ہیں وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان نے بھی محترمہ ایمان طاہر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے محض فیس بک پر ان کی پوسٹ پڑھ کر اس مدرسہ کی بنیادی ضروریات پوری کردیں ہیں ۔
