فتح جنگ، قماربازی کے 2 اڈوں پر چھاپے ، 7 قماباز گرفتار

فتح جنگ، قماربازی کے 2 اڈوں پر چھاپے ، 7 قماباز گرفتار

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) قماربازی کے 2 اڈوں پر چھاپے ، 7 قماباز گرفتار ، مقدمات درج

 تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر صداقت علی خان ولد لال خان ساکن جعفر ، فرحان صدیقی ولد دوست محمد ، عدنان صدیقی ولد دوست محمد ساکنائے بھال سیداں تحصیل فتح جنگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 20 ہزار 150 روپے ، 4 موبائل مالیتی 55 ہزار روپے ، موٹر سائیکل مالیتی 38 ہزار روپے ، جبکہ تھانہ باہتر پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر کامران احمد خان ولد ولایت خان سکنہ مہورہ،جہانگیر احمد ولد اجمل ساکن ہمک ،مجاہد علی ولد شیر علی سکنہ پنڈ نیازی جبی،شیر افضل ولد بازا خان سکنہ جبی کسراں تحصیل فتح جنگ

 

 کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم پڑ 33 ہزار 470 روپے ، 4 موبائل مالیتی 8 ہزار روپے ، مہران کار مالیتی 4 لاکھ 41 ہزار 470 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔