تفتان، پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ کیے گئے 1500 زائرین کلیئر قرار، روانگی کی اجازت

تفتان، پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ کیے گئے 1500 زائرین کلیئر قرار، روانگی کی اجازت

تفتان:پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھےگئے 1500 زائرین کو کلیئر قرار دے کر روانہ کردیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق تفتان میں پاک ایران بارڈر کے ذریعے بلوچستان آنے والے ان زائرین کو 15 دن تک قرنطینہ میں رکھا گیا جس میں ان کی مکمل نگرانی کی گئی۔
لیویز حکام نے بتایا کہ تمام 1500 زائرین کی نگرانی کے دوران ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں

 

 اور نہ ہی کوئی مشتبہ کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد زائرین کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔