سید یاور بخاری اور ملک نوید کی کاوش،ضلع اٹک کے بڑے تنازعہ کے حل کیلئے میں اہم پیش رفت 

سید یاور بخاری اور ملک نوید کی کاوش،ضلع اٹک کے بڑے تنازعہ کے حل کیلئے میں اہم پیش رفت 

 سردار عباس امیر خان ایڈووکیٹ نے گھرجلائو مقدمہ میں100 سے زائد ملزمان کو معاف اور مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا اعلان 

جنڈ ( ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک کے سب سے بڑے تنازعہ کا بخوبی حل نکال لیا گیا ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری اور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ملک نوید حسین کی کاوشوں سے 
تھانہ بسال میں 100 سے زائد نامزد ملزمان جن کے خلاف معروف نوجوان قانون دان سردار محمد عباس امیر خان ایڈووکیٹ جو سابق امیدوار پنجاب اسمبلی سردار امیر خان ایڈووکیٹ مرحوم کے بیٹے ہیں نے ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی ان شخصیات کے علاوہ سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سردار رازق داد خان اور سردار افضل خان ٹیہہ نے بھی اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کیا اور سردار محمد عباس امیر خان ایڈووکیٹ کو ان تمام ملزمان کو معاف کرنے کا کہا اور اس سلسلہ میں قرآن و حدیث کے حوالے بھی دیئے گئے کہ معاف کرنے والا افضل ہوتا ہے جس پر سردار محمد عباس امیر خان نے بڑے دل اور اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی جانب سے درج کرائے گئے۔

 

 مقدمہ میں 100 سے زیادہ ملزمان کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ مقدمہ واپس لینے اور ملزمان کو معاف کرنے کے حوالے سے عدالت میں 18 مارچ کو بیان دیں گے