ضلع اٹک میں کورونا کا کوئی مریض نہیں، مشتبہ مریض نوجوان کے ٹیسٹ بھی کلیئر

ضلع اٹک میں کورونا کا کوئی مریض نہیں، مشتبہ مریض نوجوان کے ٹیسٹ بھی کلیئر

اٹک(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، مشتبہ نوجوان کے ٹیسٹ بھی کلیئر قرار

 تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع اٹک میں کورونا وائرس کے مریض کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ضلع اٹک میں اس وقت کوئی کوروانا وائرس کا مریض نہیں ہے۔ ایک نوجوان حسنین علی ولد عنایت اللہ جس کا تعلق تحصیل جنڈ سے تھا ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک مشتبہ کیس کی صورت میں لایا گیا جو کہ فارما کمپنی میں کام کرتا تھا جس کا ٹیسٹ لیا گیا جو کلیئر آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں پھیلانے سے پرہیز کیا جائے۔ 

 

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار کی ہدایت پر ضلع بھر میں تحصیل سطح پر کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) کے قیام کے سلسلہ شروع کر دیا ہے۔حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر اٹک کا اسسٹنٹ کمشنر حضرو کے ہمراہ کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) کے قیام کے سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حضرو کا دورہ، دورہ کا مقصد موقع پر تمام تر صورتحال کا جائزہ لینا اور کورونا وائرس کے متعلق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کورونا آئیسولیشن وارڈز کا قیام عمل میں لانا تھاجب کہ اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر نےپنجاب دانش سکول جنڈ کا وزٹ کیا اور کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈز ( قرنطینہ ) کے قیام کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لیا۔

 

Hasnain Ali S/o Anayat ullah , age 19 years ,
R/o tehsil Jand District Attock
date of admission 16-03-2020,
working in Pharma company admitted in crona isolation in DHQ Hospital Attock at about 12:15 hrs
He is negative , patient is OK
Not found any kind of corona virus element
Credit for Info : Source(confirmed)