اٹک کے نواحی گائوں شکردرہ میں میڈیکل کیمپ 

اٹک کے نواحی گائوں شکردرہ میں میڈیکل کیمپ 

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک کے نواحی گائوں شکردرہ میں میڈیکل کیمپ ، مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں

تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاءوں شکردرہ میں میڈیکل ڈاکٹرز اور میڈیکل نرسز پر مشتمل ٹیم نے سماجی شخصیت سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد دائود خان کے تعاون سے میڈیکل کیمپ لگایا جس میں مریضوں کی مختلف امراض کی تشخیص کر کے انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں حاجی محمد داءود خان نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

 

 میرا اوڑھنا بچھونا عوامی خدمت اور اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی ہے ان شاء اللہ خدمت کا سفر جاری رہے گا ۔