کورونا وائرس ،ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کروایا جائیگا، ڈی پی او اٹک

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت نے جو ایس او پی جاری کئے ہیں ان پر مکمل عملدر آمد کروایا جائے گا ۔
معاشرے کو اس موذی وباء سے بچانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا اسی میں معاشرتی مستقبل کی بھلائی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک نے پولیسنگ کے تسلسل میں اتوار کے روز کیمپ آفس میں پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت نے جو اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیں ان پر گراس روٹ لیول تک عمل کیا جائے گا ۔
ضلعی انتظامیہ نے ان احکامات پر عملدر آمدکے لئے معاشرے کے اہم طبقات سے رابطہ کر لیا ہے سب نے کرونا وائرس کی موذی وباء کو روکنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اٹک پولیس بھی کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم میں بھر پور حصہ لے گی جبکہ پولیس اہلکاروں کو بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کے ان ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا جوحکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں معاشرے کوکرونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے کرونا وائرس کے حوالے سے عوامی اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے حکومت نے جو احکامات دئیے ہیں ان پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا ۔
