کورونا وائرس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت، متاثرہ افراد کی تعداد 304 ہوگئی

کورونا وائرس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت، متاثرہ افراد کی تعداد 304 ہوگئی

کورونا وائرس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت، متاثرہ افراد کی تعداد 304 ہوگئی

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید 67 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 304 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا کے شہر مردان سے سامنے آئی۔

آج سندھ میں 36، گلگت بلتستان میں 10، پنجاب اوربلوچستان میں 7، 7 جبکہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 3، 3 اور آزاد کشمیر میں ایک کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق ہوئی۔ 

خیبرپختونخوا کے وزیرصحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ مردان سے تعلق رکھنے والا ایک مریض انتقال کرگیا ہے تاہم اس کے علاوہ انہوں نے مریض کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس سے قبل گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریض کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

 

سندھ
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 208 ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سکھر میں موجود زائرین میں سے 50 فیصد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہاں کورونا سے متاثرہ 151 افراد موجود ہیں۔سکھر کے قرنطینہ مرکز کے علاوہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہوگئی ہے جن میں سے  56 کا تعلق کراچی اور ایک مریض حیدرآباد سے ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 1874 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ نجی ہسپتالوں میں 702مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،سکھر سے 303 نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں سے میں سے 151 افراد کے ٹیسٹ کلیئر اور 151 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ایک مریض کی رپورٹ آنا باقی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ٹیسٹنگ کی گنجائش ایک ہفتے میں 800 تک بڑھائیں جس پر انڈس اسپتال حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ہفتے کے اندر گنجائش بڑھادی جائے گی۔حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 1874 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ نجی ہسپتالوں میں 702مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،سکھر سے 303 نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں سے میں سے 151 افراد کے ٹیسٹ کلیئر اور 151 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ایک مریض کی رپورٹ آنا باقی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ٹیسٹنگ کی گنجائش ایک ہفتے میں 800 تک بڑھائیں جس پر انڈس اسپتال حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ہفتے کے اندر گنجائش بڑھادی جائے گی۔

پنجاب میں تعداد 33 ہوگئی
ڈی سی مظفر گڑھ امجید شعیب نے رجب طیب اردگان اسپتال میں زیر علاج 7 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ اسپتال میں کورونا متاثرہ افراد کے لیے 62 بیڈز مختص ہے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 7 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں تین اسپتال کورونا سے متعلق مختص کردیے ہیں، تفتان میں کیمپ بنانے یا بلوچستان حکومت کو سہولت دینے پر بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےسرکاری دفاتر میں ملازمین کی تعدادکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ صوبے میں  دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹ بھی رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے تاہم  دواؤں کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہو گئی
ڈی سی بونیر محمد خالد خان کا کہنا ہے کہ ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔

گلگت بلتستان میں 13 کیسز کی تصدیق
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے  مزید 10 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں 7 کیسز کی تصدیق
 اسلام آباد میں 3 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں مزید 7 کیسز سامنے آگئے
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 7  نئے کیسز سامنے آئے جن کی تصدیق چید سیکرٹری بلوچستان نے بھی کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مزید7 کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں پہلے کیس کی تصدیق
ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر کا بتانا ہے کہ میر پور آئسولیشن وارڈ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈی سی میر پور کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص 14 دن قبل ایران سے تفتان آیا تھا، متاثرہ شخص کو 4 دن سے میر پور آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہواتھا۔