راشد علی زئی کی اچانک وفات ہمارے لئے بہت بڑا صدمہ ہے،مفتی سید امیر زمان حقانی

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ) ممتاز ادیب صحافی ، دانشور اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی دوست راشد علی زئی کی اچانک وفات ہمارے لئے بہت بڑا صدمہ ہے
مرحوم ہنس مکھ ملنسار اور شریف النفس اعلی اخلاق اور اوصاف کے مالک تھے ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔
ان خیالات کا اظہار سرپرست جے یو آئی اٹک مفتی سید امیر زمان حقانی، قاضی خالد محمود، امیر جے یو آئی اٹک سید زرغون شاہ اور جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا ہے ان رہنماوں نے کہا کہ راشد علی زئی بہت خوبیوں اور اوصاف کے مالک تھے ان کا اچانک ہم سے جدا ہو جانا جے یو آئی ضلع اٹک کے لئے بہت بڑے صدمے اور دکھ کی بات ہے۔
ان کی سیاسی سماجی ، دینی ، ادبی اور صحافتی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ان رہنماوں نے کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات نے جماعت کو بھی غم زدہ کردیا ہے ہم ان کے پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ کریم سے ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں ۔
