Sat
25
Apr
2026

اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق لوئر دیر میں انتقال کرجانے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ببتایا کہ گاؤں میں آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔
