حکومت کرونا وائر س پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،ملک امین اسلم

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت موذی بیماری کرونا وائر س پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کے سلسلہ میں پہلی مرتبہ اپنی اٹک آمد پر ڈی سی آفس اٹک میں کرونا وائر س سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، رہنما تحر یک انصاف ملک خر م علی خان ، اکبرخان تنولی اور دیگر افسران نے شر کت کی ڈی سی اٹک نے ملک امین اسلم کو ضلع اٹک میں کرونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی بر یفنگ دےتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع اٹک میں مجموعی طور پر کرونا وائر س کے 21 مشتبہ مر یض رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کا علاج جاری ہے جبکہ 19 مر یضوں کے ٹیسٹ منفی آئے اور ان کو ہسپتال سے فا رغ کر دیاگیا ایک مر یض کی رپورٹ کا انتظارہے ضلع اٹک میں اس وقت لاک ڈاءون ہے جبکہ اشیائے خوردونوش اور ادویات کی دکانیں کھلی ہیں پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی دکانوں کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک ہیں ادویات کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہے ضلع بھر میں خوراک کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ملک امین اسلم نے کہاکہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اس خطر ناک
کرونا وائر س سے بچاءو کیلئے سخت حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اس ضمن میں لاپر وائی کا مظاہر ہ نہ کریں حکومتی ہدایات کی سختی سے پابندی کریں موجودہ حالات میں غر یب طبقہ کی بحالی کیلئے 10 ارب روپے کی خطیر رقم سے انصاف امداد پر وگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس سے 25 لاکھ سے زائد خاندان مستفید ہوں گے اس کے علاوہ احساس پر وگرام کے تحت 1 کروڑ 20 لا کھ خاندانوں کی امداد کی جائے گی وزیرا عظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اپنی ٹیم کے ہمراہ کرونا وائر س پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فر اہم کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ، بعدازاں انہوں نے ڈی سی اٹک ، محکمہ صحت کے حکام کے ہمراہ اٹک میں قرنطینہ مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر انچارج قرنطینہ مرکز ڈاکٹر سعید اختر نے انہیں قرنطینہ مرکز میں کئے گئے انتظامات اور اقدامات سے آگاہ کیا ملک امین اسلم نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے جذبے کی تعریف کی اور کرونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر ڈی سی اٹک علی عنان قمر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔
