Thu
16
Apr
2026

، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹڈی دل کا حملہ تحصیل جنڈ کے موقع ناڑہ دندی میں دیکھا گیا جس کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو گئیں، رہی سہی کسر ژالہ باری نے پوری کر دی، زمینداروں نے ڈی سی اٹک اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل کو بروقت سپرے کر کے کنٹرول کیا جائے ورنہ ہماری گندم کی تیار فصلیں تباہ ہو جائیں گی اور یہ دوسرے علاقوں تک پھیل جائے گی، موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے گندم کی فصل ہی غریب کسانوں کا آسرا بنی ہوئی تھی جو ٹڈی دل کے حملہ کی وجہ سے تباہ ہو سکتی ہے، آٹا پہلے
ہی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے، غریب اس امید میں تھے کہ گندم کی فصل کاٹنے کے بعد آٹا کی قیمتیں بھی نیچے آ جائیں گی۔ زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھول پٹاخے بجا کر بھی ٹڈی کا گندم پر حملہ ناکام بنانے کی کوشش کی۔
