Sat
18
Apr
2026

فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز) حکومت کی جانب سے نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں امام مسجد موذن سمیت صرف 5 افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے
ضلعی انتظامیہ اور اٹک پولیس نے ضلع بھر کی مساجد کو نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے قبل زبردستی بند کرا کر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرایا ۔
تاہم نمازیوں کے اصرار پر بعض مساجد میں ان نمازیوں کو ان کے ہاتھوں پر سینیٹئزر لوشن
لگانے کے بعد مسجد میں جانے کی اجازت دی گئی ۔
