کورونا وائرس، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد42 ہو گئی

کورونا وائرس، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد42 ہو گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد42  ہو گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد2776 تک پہنچ گئی۔جبکہ200 سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ہفتہ کے روز پاکستان میں2 اموات ہوئیں دونوں افراد کا تعلق خیبرپختونخوا پشاور سے تھا جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔جبکہ سندھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد14 پنجاب میں11، گلگت میں3 اور بلوچستان میں ایک ہے۔
ہفتہ کے روز ملک بھر میں136 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے سندھ میں 56، خیبر پختونخوا میں 29 ، پنجاب

 

میں 18، بلوچستان میں 10، اسلام آباد 7 ، آزاد کشمیر سے 3 اور گلگت میں 13  کیسز سامنے آئے ہیں۔