حضرو، پہلے مرحلہ میں 5 ہزار مستحقین کو ادائیگی کی جارہی ہے،تہمینہ گلزار

حضرو، پہلے مرحلہ میں 5 ہزار مستحقین کو ادائیگی کی جارہی ہے،تہمینہ گلزار

حضرو( ڈیلی اٹک نیوز) احساس پروگرام کے تحت تحصیل اٹک کے مستحقین میں فی کس خاندان 12 ہزار روپے کی ادائیگی شروع کر دی گئی ۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن اٹک اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیں باغ میں کیش کاونٹر کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انچارج احساس پروگرام محترمہ تہمینہ گلزار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں پہلے سے رجسٹرڈ 25 ہزار مستحقین کے علاوہ نئے رجسٹرڈ ہونے والے مستحقین کو بھی اس اسکیم سے فی کس خاندان 12 ہزار روپے ادائیگی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 5 ہزار مستحقین کو ادائیگی کی جارہی ہے جبکہ اگلے مرحلہ میں ہر یونین کونسل میں کیمپ قائم کر کے مستحقین کو رقم کی ادائیگی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے ہر یونین کونسل کے مستحقین کیلئے اسی یونین کونسل میں ادائیگی کیلئے ایسے سرکاری سکولوں کا انتخاب کیا ہے جن کے 

 

بڑے گرائونڈ ہوں اور جہاں یونین کونسل کے مختلف دیہات سے آنے والے مستحقین محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق فاصلے پر کھڑے ہو کر باری آنے پر رقم وصول کرسکیں حکومت کی ہدایات پر ان مستحقین کو یہ ادائیگی بلا تعطل اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام مستحقین کو رقم کی ادائیگی مکمل نہ ہو جائے ۔