Wed
06
May
2026

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 78 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4897 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھر میں اب تک ہونے والی 78 ہلاکتوں میں سے سندھ میں سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 25 اور پنجاب
میں 19 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے اب تک 105 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 7 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
آج اب تک سندھ میں 104 کیسز اور 6 ہلاکتیں، پنجاب ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
