جنڈ، اکبرتنولی، ملک خرم، ہارون رمضان، ملک نوید کا اسسٹنٹ کمشنرکے ہمراہ رقوم فراہمی سنٹرز کا دورہ

جنڈ، اکبرتنولی، ملک خرم، ہارون رمضان، ملک نوید کا اسسٹنٹ کمشنرکے ہمراہ رقوم فراہمی سنٹرز کا دورہ

جنڈ(صدیق فخر سے)اسسٹنٹ کمشنر جنڈحسن نذیر،سابق امیدوار پنجاب اسمبلی تحریک انصاف و انچارج شکایت سیل راولپنڈی ڈویژن محمد اکبر خان تنولی 

، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک خرم علی خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ہارون رمضان، رہنما تحریک انصاف ملک نوید نےتحصیل جنڈ میں احساس پروگرام کے ذریعے تقسیم ہونے والی رقوم کے سنٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں حکومت غریبوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، پہلے مرحلے میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ لوگوں کو12 ہزار روپےفراہم کئے جارہے ہیں دوسرے مرحلے میں مستحق ،مزدور ، دیہاڑی دار،غریب افراد میں جلد12 ہزار روپے فراہم کردیئےجائیںگے۔

 

وزیراعظم عمران خان روزانہ کی بنیاد پر موجودہ صورتحال بارے بریفنگ لے رہے ہیں اور خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔