کورونا ،مزید 5 جاں بحق، ہلاکتیں 91 اور 5232 متاثر،ہزارافراد صحتیاب

کورونا ،مزید 5 جاں بحق، ہلاکتیں 91 اور 5232 متاثر،ہزارافراد صحتیاب

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات 91 ہوگئیں جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5232 تک پہنچ گئی۔

اتوار کو ملک میں مہلک وائرس سے خیبرپختونخوا اور سندھ میں ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔کے پی میں  سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈخیبرپختونخوا کی وزارت صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 افراد کی مہلک وائرس سے انتقال کی تصدیق کی۔ وزارت صحت کے مطابق صوبے میں ہلاکتیں مردان، پشاور اور صوابی میں ہوئیں جن کی عمریں 80، 65 اور 52 سال تھیں جبکہ تمام افراد کی تبلیغی جماعت کے ساتھ کی ٹریول ہسٹری موجود ہے۔

 

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ مزید 3 افراد کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 34 تک جاپہنچی ہے۔جبکہ اس وقت ملک بھر میں1000کے قریب کورونا وائرس سے متاثر مریض صحتیاب ہو چکے ہیںجو کہ پاکستانیوں کیلئے ایک اچھی خبرہے۔