اٹک ،تحصیل حضروغور غشتی میں کورونا کا مصدقہ مریض جاں بحق

اٹک ،تحصیل حضروغور غشتی میں کورونا کا مصدقہ مریض جاں بحق

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) کورونا سے اٹک میں پہلی ہلاکت، تحصیل حضرو میں کورونا کا پہلا مصدقہ مریض انتقال کر گیا، ذرائع

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے شخص عبدالحق عرف خاکہ لالہ شہیدکا تعلق غورغشتی محلہ جہان بانڈہ سے تھا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متعلقہ غور غشتی میں لاک ڈائون اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں۔ لوگوں کوگھروں تک محدودرکھنے کیلئے محلے کو سیل کرنے کےبھی امکانات ہیں ۔پورے علاقےمیںانتظامیہ کی طرف سے سپرےبھی کیا جائے گا۔ ضلعی صدر قاضی احمداکبرنے ویڈیو پیغام کے ذریعےاہلیان علاقہ سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ سے ہر طرح کا تعاون 

 

کیا جائے تاکہ کورونا کو چھچھ میں پھیلنے سےبچایاجا سکے۔