گھر گھر جا کر سفید پوش لوگوں کی امداد کی جائے، شیخ سلیمان سرور

گھر گھر جا کر سفید پوش لوگوں کی امداد کی جائے، شیخ سلیمان سرور

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب شیخ آفتاب احمد کے فرزند سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی ون اٹک شیخ سلیمان سرور نے کہا ہے کہ 

اس وقت پوری دنیا میں مایوسی چھائی ہوئی ہے اور کورونا لوگوں کے اعصاب پر اس قدر سوار ہو چکا ہے کے شائد جنگ کے ماحول میں بھی اتنا خوف نہیں پیدا نہیں ہوتا جتنا اس وبا سے لوگ خوف زدہ ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب شیخ آفتاب احمد ، سابق چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، ضلعی رہنما شیخ اجمل محمود ، شیخ سہیل تاجک ، سابق کونسلر شیخ خالد محمود خالدی ، کاکا بیگ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر وقار احمد ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہ میں بحیثیت مسلمان اللہ تعالیٰ سے ہر مشکل گھڑی میں مدد اور رحم کی امید ہونی چاہیے 

 

وہی ہر چیز پر قادر ہے اس نے ایک ایسے وائرس سے پوری دنیا کو اپنی طاقت دیکھا دی ہے جو بظاہر نظر نہیں آتا اس لئے ہم نے اس وبا میں اللہ سے مدد اور رحم کی بھیک بھی مانگنی ہے اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اللہ کے بندوں کی ضرورتوں کا خیال بھی رکھنا ہے قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف کے حکم اور اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ہم نے گھر گھر جا کر سفید پوش لوگوں کی امداد کرنی ہے تاکہ اس عمل سے ہم اپنے اللہ کو راضی کر سکیں اس وقت تک ہم اپنے حلقے میں سینکڑوں خاندانوں کو راشن تقسیم کر چکے ہیں اور اب رمضان پیکج کے تحت مزید ضرورت مندوں کی مدد کرنی ہے ۔