تحصیل جنڈ میں ایک کورونا کا مریض،10 کے ٹیسٹ منفی

تحصیل جنڈ میں ایک کورونا کا مریض،10 کے ٹیسٹ منفی

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز) تحصیل جنڈ میں انجراء کے مقام پرپراچہ جامعہ اسلامیہ میں قائم کیا گیا قرنطینہ سنٹر میں تبلیغی جماعتوں کے افراد میں سے ایک میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی 

جبکہ10 کے رزلٹ منفی آئے جبکہ باقی افراد کے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔ذرائع کے مطابق تحصیل جنڈ کے انجراء کے مقام پر پراچہ یونیورسٹی میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 20 سالہ نوجوان نور محمد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ تبلیغ  کیلئے آئے تھے جس نے سندھ میں قیام کے بعدراونڈ پہنچا جہاں سے  ٹیکسلا پہنچا جہاں کچھ دن قیام کے بعد واپس رائونڈ گیا وہاں سے دوبارہ راولپنڈی ایک دن قیام کے بعد   جنڈ شہر میں ایک مسجد میں قیام کیا وہاں سے تراپ کیلئے جماعت کے ساتھ روانہ ہوا جہاں چار 

دن گزارنے کے بعد اسے پراچہ جامعہ اسلامیہ میں بنائے گئے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔