جنڈ، انجراء قرنطینہ سنٹر سےتبلیغی جماعت کے35 افراد کورونا ٹیسٹ منفی آنے پرگھروں کو روانہ

جنڈ، انجراء قرنطینہ سنٹر سےتبلیغی جماعت کے35 افراد کورونا ٹیسٹ منفی آنے پرگھروں کو روانہ

جنڈ(صدیق فخر سے/ ڈیلی اٹک نیوز) تحصیل جنڈ کے گائوں انجراء میں پراچہ یونیورسٹی میںقائم کئے گئے قرنطینہ سنٹر میں تبلیغی جماعت کے45 افراد میں سے35 افرادآئیسولیشن وارڈ میں رہنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد گھروں کو روانہ

اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر ،مہرانصر حیات نے تبلیغی جماعت کے افراد کو رخصت کیا۔ جبکہ باقی10 افرادمیںسے ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ9افرادکی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔بہترین انتظامات اور سہولیات دینے پر تبلیغی جماعت کے افراد کا اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر ودیگر انتظامیہ کو خراج تحسین اورشکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ تحصیل جنڈ میںمختلف مقامات پر آئی ہوئی تبلیغی جماعتوں کےافراد کو اکٹھا کر کے انجرا ءمیںپراچہ یونیورسٹی میں بنائے گئےقرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا تھا جن کی ٹوٹل تعداد45 تھی جن میں سے35 افراد کو آئیسولیشن میں رہنے کے بعد 

 

ٹیسٹ رپورٹ منفی آنےپر ان کےگھروں کو بھیج دیا گیا جبکہ ایک شخص کاکورونا وائرس رزلٹ مثبت آیا جبکہ9 کی ٹیسٹ رپورٹ کاانتظارہے۔